What is China’s belt and road forum?
- What is the purpose of Belt & Road project?
- What is Belt & Road Forum 2019?
- World Conservation and China
- Will America ever become a part of it?
چین کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم ہے کیا؟
ـ’’ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو‘‘ یعنی بی آر آئی جسے ‘’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے چین کی طرف سے رواں صدی کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے جس کے تحت 66 سے زائد ممالک کو تجارتی سطح پر جوڑا جا رہا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ دنیا کی دو تہائی آبادی کو ملائے گا جس میں کم از کم ایک تہائی مجموعی ملکی پیداوار بھی شامل ہے۔
صدر شی جن پنگ نے 2013 میں اس وسیع منصوبے کا اعلان کیا جو کہ زمانہِ قدیم کی شاہراہ ریشم کے نقشِ قدم پر بنایا گیا ہے۔ اس کے زمینی راستے کو ’’سلک روڈ اکنامک بیلٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ چین کو سڑک اور ریل کی مختلف راہداریوں کے ذریعے ایشیا کے تقریباً تمام ممالک سے ملاتے ہوئے یورپ تک جاتا ہے۔ ان راہداریوں کا ایک اہم حصہ چین پاكستان اقتصادی راہداری ہے جو کہ گوادر سے خنجراب کے راستے 62 ارب امریکی ڈالر کی مالیت پر مشتمل ہے۔
اس کا دوسرا پہلو’’ ‘میری ٹائم سلک روڈ‘‘ ہے جو کہ بحری راستہ اپناتا ہوا افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا سمیت پوری دنیا میں
بکھر جاتا ہے۔