Articles General

این ٹی ایس  کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

What is NTS
Written by Shahzad F. Malik
[pukhto]

این ٹی ایس کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

کوئی بھی طالب علم جو یونیورسٹی میں داخلہ لینے یا ملازمت کا متمنی ہو، اسے این ٹی ایس  کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ این ٹی ایس، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کا مخفف ہے اور اس کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ امتحان کا ایک باقاعدہ نظام ہے جوکہ پاکستان میں بہت معروف ہے۔ اس نظام کے تحت یونیورسٹی میں داخلوں اور اداروں کی خالی اسامیوں کےلئے طلباءکی صلاحیتوں کو پرکھا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ قدرے مشکل ہوتا ہے اور اسے پاس کرنے کےلئے بہت محنت کی ضروری ہوتی ہے۔

این ٹی ایس کی تاریخ

بہت سارے ادارے اور جامعات اس ٹیسٹنگ کے شکرگزار ہیں لیکن طلبا کی ایک کثیر تعداد اس سے خوش نہیں ہے کیونکہ یہ ٹیسٹ پاس کرنا گویاجوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اب آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں، آپ کو NTS پاس کرنا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ابتداء2002ءسے ہوئی۔ اس کی ضرورت اس لئے محسوس کی گئی کیونکہ جب بھی مختلف ادارے ملازمت کا کےلئے خالی آسامی کا اعلان کرتے تو انہیں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔ جس کے بعد اہل امیدوار کا فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا تھا۔ اس ٹیسٹ کے تحت اب ان اداروںکو اپنے لئے اہل اور باصلاحیت امیدوار کے انتخاب میں مشکل پیش نہیں ٓتی۔ یہ مطالبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی حکومت کی جانب سے آیا تھا اور انہوں نے ہی یہ خیال تجویز کیا۔ تب سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس  کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

این ٹی ایس کی کامیابی

بیشتر لوگوں کو مظالطہ ہے کہ یہ کوئی سرکاری ادارہ ہے کیونکہ اس کو پاکستان میں تعلیمی اداروں اور تمام فیلڈز کے شعبوں نے بہت زیادہ قابل قدر گردانا ہے۔ این ٹی ایس دراصل ایک پرائیویٹ ادارہ ہے جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت چلتا ہے۔
کئی برس کے کامیاب سفر کے بعد آج این ٹی ایس کا ادارہ پاکستان میں صرف ٹیسٹنگ ہی نہیں بلکہ میرٹ کو فروغ دینے کی علامت بن چکا ہے۔ یہ کالج اور یونیورسٹی کے نظام تعلیم کی درجہ بندی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے، جوکہ ایک پرائیویٹ ادارے کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ مزید برآں، بہت سے سرکاری اور نجی اداروں میں میرٹ پر بھرتیوں کےلئے این ٹی ایس اہم کردار ادا کر ر ہا ہے۔

این ٹی ایس ٹیسٹ اور پراڈکٹس

پاکستان میں سب سے زیادہ کامیاب گردانے والے ٹیسٹ کے معیار کی بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی کی جاتی ہے۔ اس کے مختلف زمرے اور ڈیزائنز ہیں، جنہیں ٹیسٹ اور پراڈکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو مختلف عہدوں کےلئے جانچ پڑتال کے کام آتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ اور پراڈکٹسس درج ذیل زمروں کےلئے ہوتے ہیں۔
-1 تعلیمی ادارے میں داخلے کےلئے
-2 اسکالر شپ حاصل کرنے کے لئے
-3 بھرتیوں، ملازمتوں کےلئے
-4 پروموشنز کےلئے
-5 صلاحیتوں کی تشخیص یا جانچ کے لئے
-6 کارپوریٹ سطح پر فلاحی کاموں (CSR) کےلئے
یہ تمام ٹیسٹ اور امتحانات اہم زمروں میں تقسیم کئے جا سکتے ہیں، جو اپنے مقاصد کے لحاظ سے متعین کئے جاتے ہیں۔
-1 نیشنل ٹیسٹ
-2 انٹرنیشنل ٹیسٹ

نیشنل ٹیسٹ

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، نیشنل ٹیسٹ قومی سطح پر ہوتے ہیں۔ اس کے سرٹیفکیٹ پاکستان میں تو قابل قدر ہوتے ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر ان کی زیادہ پذیرائی نہیں ہے۔ چہ جائیکہ آپ کی سی وی میں محض ایک بلٹ کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم اس ٹیسٹ کا پیٹرن بھی انٹرنیشنل ٹیسٹ جیسے کہ GRE, SAT جیسا ہوتا ہے۔ اس ٹیسٹ کی اشکال کچھ یوں ہوتی ہیں:
-1 نیشنل اپیٹچیوڈ ٹسٹ (NAT) ۔ انڈر گریجویٹس کےلجئے
-2 گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (GAT)۔ عمومی
-3 گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (GAT)۔ موضوعاتی
-4 لاءگریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (LAWGAT)
-5 نیشنل ٹیچرز ڈیتا بیس پروگرام (NTDP)
-6 میڈیکل ریپریزینٹیٹوسرٹیفکیشن پروگرام (MRCP)
-7 کسٹمائزاڈٹیسٹ
-8 ای۔مارکنگ

انٹرنیشنل ٹیسٹ

این ٹی ایس کے منعقد کردہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کو دنیا بھر میں قبولیت حاصل ہے، جو کسی غیر ملکی کمپنی یا ادارے میں شمولیت کےلئے آپ کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ تمام ٹیسٹ میں پیشہ ورانہ بین الاقوامی لینگویج خاص طور پر انگریزی اور بیہیوریل ایگزامینیشن کو بطور خاص پرکھا جاتا ہے۔ اس ضمن میں لئے جانے والے ٹیسٹس کی کیٹگری کچھ یوں ہے
-1 ٹیسٹ فار انگلش فارن لینگویج (TOEFL) ، پرائمری 8+ سال
-2 ٹیسٹ فار انگلش فارن لینگویج (TOEFL) ، جونیئر 11+ سال
-3 ٹیسٹ فار انگلش فارن لینگویج (TOEFL) ، آئی ٹی پی
-4 ٹیسٹ فار انگلش فارم انٹرنیشنل کمیونیکیشن (TOEIC) ، L& R
-5 ٹیسٹ فار انگلش فارم انٹرنیشنل کمیونیکیشن (TOEIC) ، S&W
-6 ٹیسٹ فار انگلش فارم انٹرنیشنل کمیونیکیشن (TOEIC) ،Bridge
-7 ملازمت کے لئے موزوں ہونے کا ورک فورس اسسمنٹ
-8 ٹیسٹ ڈی فرانسز انٹرنیشنل (TFI)
بشکریہ:روزنامہ جنگ 
[/pukhto]

About the author

Shahzad F. Malik

Shahzad Faisal Malik is the administrator of CSSTimes.pk and is responsible for managing the content, design, and overall direction of the blog. He has a strong background in Competitive Exams and is passionate and sharing information with others.
Shahzad Faisal Malik has worked as a Graphic Designer/Content Creator at CSSTimes in the past. In his free time, Shahzad Faisal Malik enjoys watching Cricket, writing blogs for different websites and is always on the lookout for new and interesting content to share with the readers of this website.
As the website administrator, Shahzad Faisal Malik is dedicated to providing high-quality content and fostering a welcoming and engaging community for readers. He looks forward to connecting with readers and hearing their thoughts and feedback on the website.

Leave a Comment