Urdu Articles General

زیادتی کے 200 کیسز نمٹانے والی نڈر خاتون ایس ایچ او

First Female SHO of Pakistan Kalsoom Fatima
Written by CSS Times

Pakistan’s First Female SHO Dealt with 200 Rape Cases

[pukhto] دو ماہ قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ضلع پاکپتن میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس افسر ایس ایچ او تعینات ہونے والی کلثوم فاطمہ نے اب تک تقریباً دو سو زیادتی کے کیسز نمٹادیئے۔

پاکستان میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہیں پا رہے، اس حوالے سےصوبہ پنجاب کا شہر قصور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں کم سن بچیوں کے زیادتی کے بعد انہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔

کلثوم فاطمہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’چند سال قبل جب ان واقعات کے بارے میں سنتی رہتی تھی، میرے لئے یہ ناقابلِ برداشت تھا، مگر میں کیا کر سکتی تھی، میرےصرف غصہ کرنے یا باتوں سے کمسن بچیاں محفوظ نہیں ہو سکتی تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے دل میں‘ یہ چیز آئی کہ ایک بار اللہ تعالیٰ مجھے کسی ایسے عہدے پر پہنچا دے، تو کم از کم میں ان درندوں کو نہ چھوڑوں‘۔

کلثوم فاطمہ نے مزید کہا کہ ’مجھے موقع ملا، میں نے مقابلے کے امتحان کے ذریعے پنجاب پولیس میں بطور سب انسپکٹر شمولیت اختیار کی، مجھے کام بھی وہی سونپا گیا جو میں کرنا چاہتی تھی‘۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کلثوم فاطمہ کو ’تحقیقات بھی ان مقدموں کی سونپی گئیں جو عورتوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی سے متعلق تھے۔‘

واضح رہے کہ خاتون سب انسپکٹر کلثوم فاطمہ کو ڈی پی او عبادت نثار نے ماڈل تھانہ ڈلو ریام میں ایس ایچ او تعینات کیا تھا۔

ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا تھا کہ پاکپتن پولیس میں خواتین افسران کی قابلیت اور اہلیت کسی سے کم نہیں، خاتون پولیس افسر کی تعیناتی سے لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو گی۔

[/pukhto]

About the author

CSS Times

Shahzad Faisal Malik is the administrator of CSSTimes.pk and is responsible for managing the content, design, and overall direction of the blog. He has a strong background in Competitive Exams and is passionate and sharing information with others.
Shahzad Faisal Malik has worked as a Graphic Designer/Content Creator at CSSTimes in the past. In his free time, Shahzad Faisal Malik enjoys watching Cricket, writing blogs for different websites and is always on the lookout for new and interesting content to share with the readers of this website.
As the website administrator, Shahzad Faisal Malik is dedicated to providing high-quality content and fostering a welcoming and engaging community for readers. He looks forward to connecting with readers and hearing their thoughts and feedback on the website.

Leave a Comment